آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے .

ذرائع کے مطابق پیٹولیم مصنوعات 8 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں .

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 90 پیسے اضافے کا امکان ہے . ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے . لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے تک اضافے ہوسکتا ہے . مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے .

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اوگرا آج اپنی ورکنگ حکومت کو بجھوائے گا . وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج حتمی منظوری دے گی .

قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا . نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں