دادا کی پوتی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل، ماہا بخاری الیکشن پر کیا کہتی ہیں؟ جانئے

مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ )انتخابی مہم کے دوران اپنے دادا کی مثالیں دیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے ووٹ کی اپیل کرنے والی نوجوان ماہا بخاری کا نیا روپ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے .

تفصیلات کے مطابق ماہا بخاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سرخ رنگ کا ٹاپ اور سیاہ رنگ کی جینز زیب تن کی ہوئی ہے جس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران وہ پاکستان کے روایتی لباس شلوار قمیض میں دکھائی دیتی رہی لیکن ایک مرتبہ پھر وہ اپنے مغربی روپ میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں .

نوجوان صحافی ویڈیو میں ماہا بخاری سے سوال کرتا ہے کہ آپ کا الیکشن کیسا رہا ؟ جس پرانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ، سب کے سامنے ہے جو بھی ہوا، پورے ملک کا الیکشن ہی صحیح نہیں رہا تو میرا اکیلی کا کیسے صحیح رہتا . دھاندلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہا نے کہا کہ انصاف اللہ پر چھوڑ دیاہے ، ناانصافی تو پورے ملک میں سب کے ساتھ ہی ہوئی ہے . آخر میں نوجوان صحافی نے سوال پو چھا کہ آپ کسی جماعت کی مخصوص نشست پر اسمبلی پہنچنے کی کوشش میں ہیں ؟ جس پر ماہا بخاری نے جواب دیا کہ مجھے تو ایسا کچھ نہیں پتا لیکن اگر آپ کو پتا ہے تو مجھے بھی بتا دیں .

 

یاد رہے کہ ماہا بخاری کی الیکشن مہم کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دادا کا نام لے کر انتہائی جذباتی انداز میں لوگوں سے ووٹ کی اپیل کر رہی تھیں لیکن ان کی یہ ترکیب بھی کام نہ آئی اور 5 نشستوں سے الیکشن لڑنے والا ان کا پور اخاندان ہی ہار گیا .

واضح رہے کہ عام انتخابات میں مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئر مین کشمیر کمیٹی سید باسط سلطان بخاری خاندان سمیت بری طرح ہار گئے تھے ، جو دو قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کی نشست پر لڑ رہے تھے ، سید باسط خود این اے 176 اور پی پی 272 سے امیدوار تھے ان کی بیٹی شہر بانو این اے 177 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی تھیں جبکہ باسط سلطان کی اہلیہ زہرا باسط این اے 178 اور پی پی 274 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں