اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی .
یادرہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی .
وفاقی کابینہ اجلاس کےاعلامیہ میں کہا گیا کہ کابینہ نے 14 فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی . یو این ڈی پی کے تحت افغانستان کنٹری آفس کی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور نئے ٹائر کابل منتقلی کی منظوری دی . کابینہ نے گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی .
اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی . ملزم عرفان قادر پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے .
. .