پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا . نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2.73 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275.62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے .

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 287.33 روپے فی لیٹرہوگئی ہے . نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں