’عمران خان سے درخواست کریں، علی امین گنڈاپور کی کے پی وزیر اعلی تعیناتی کچھ عرصے کے لئے موخر کر دیں‘ یہ بات کس نے کہی ؟جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کرنے مگر استعفے نہ دینے اور اسمبلی کا حصہ بننے کا اعلان کیا تو سینئرصحافی کامران خان نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہو سکے تو خان صاحب سے درخواست کریں ،علی امین گنڈاپور کی کے پی وزیر اعلی تعیناتی کچھہ عرصے کے لئے موخر کر دیں‘ .

تفصیل کے مطابق کامران خان نے ٹی وی چینل کا وہ سکرین شارٹ شیئر کیا جس میں اسد قیصر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ’اسمبلی میں بیٹھیں گے ، قانونی جنگ لڑیں گے ، احتجاج ہوگا ، استعفے نہیں دیں گے ‘ .

ساتھ ہی کامران خان نے لکھا کہ ’پہت عمدہ ، پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں واپسی کا یہی راستہ ہے، اسی کو حکمت سیاست اور عقلمندی کہتے ہیں، تصادم سے نہ ہی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا ،نہ ملک کو ، نہ قوم کو ہوگا اور ہو سکے تو خان صاحب سے درخواست کریں کہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تعیناتی کچھہ عرصے کے لئے موخر کر دیں ‘ .

. .

متعلقہ خبریں