بانی پی ٹی آئی اپنے رویے کے باعث حمایت کھو چکے تھے جو ان کی حکومت کے جانے کا باعث بنا،شاہ زین بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے مولانافضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے رویے کے باعث حمایت کھو چکے تھے جو ان کی حکومت کے جانے کا باعث بنا .

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق شاہ زین بگٹی کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ہے ،بانی پی ٹی آئی کارویہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت کے ارکان سے بھی آمرانہ تھا،پی ڈی ایم کی جماعتوں نے تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا،پی ٹی آئی مصنوعی طاقت کی چھتری تلے حکومت کر رہی تھی .

. .

متعلقہ خبریں