”بتایاتھا (ن )لیگ لاڈلے پن سے نقصان کھائے گی اور وہی ہوا” خورشیدشاہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے متعلق میری پیشگوئی درست ثابت ہوئی . کہا تھا (ن) لیگ لاڈلا پن سے نقصان کھائے گی اور وہی ہوا .

ایک انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ والے شروع میں عوام کو دکھارہے تھے کہ ہم لاڈلے ہیں، لاڈلا بننے کی بات نے( ن )لیگ کو نقصان دیا .

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت 5 سال چلے گی، یہی ہماری بھی کوشش ہوگی،کوشش کریں گے کہ وزیر اعظم اور پارلیمنٹ دونوں اپنی مدت پوری کریں .

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت چلنےکا طریقہ کار ہوتا ہے، ہم نے پہلے بھی پارلیمنٹ کی مدت پوری کرائی، پیپلز پارٹی باہر بیٹھ کر مدد کرے گی تو بہتر حکومت چلے گی .

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب حکومت کے اندر ہی اپوزیشن ہو تو بہت اچھا رزلٹ ملتا ہے، پارلیمان میں ہم مل کر کام کریں گے، یوں ہمارے ووٹ کے بغیر قانون سازی نہیں ہوگی .

انہوں نے کہا کہ کسی کو جرأت نہیں ہوگی کہ 18ویں ترمیم کو ہاتھ لگائے، جس نے ایسا کیا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے، ترمیم کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے .

پی پی رہنما نے کہا کہ ایجنڈا صرف پیپلز پارٹی نے دیا، آخر میں مجبور ہو کر (ن) لیگ نے ایجنڈا پیش کیا، پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی نے ایجنڈا نہیں دیا .

. .

متعلقہ خبریں