اسلام آباد میں احتجاج کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کی احتجاج کی درخواست مستردکردی .

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے .

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی .

ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ ہونے سے متعلق آگاہ کیا جا چکا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی .

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچے ایف 9 پارک اور ایف 6 کی طرف صبح 10 سے دن 1 بجے تک جانے سے گریز کریں . ترجمان نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں .

. .

متعلقہ خبریں