مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کی فراہمی ، دو بلٹ پروف گاڑیاں ہمراہ ہونگی

لاہور (قدرت روزنامہ )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی فراہم کردی گئی . سماکے مطابق مریم نواز کیساتھ پولیس کے 4 سکواڈ،ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا،انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئیں .

ذرائع کے مطابق مریم نوازکو وزیراعلیٰ کی سکیو رٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی، جاتی امرا پر بھی سکیو رٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے . واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے . اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مریم نواز سے بطور وزیر اعلیٰ نامزد ہونے کے بعد ملاقات کی، ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شہباز شریف اور مریم نواز کو پنجاب کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی .

. .

متعلقہ خبریں