متحدہ کی 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم، ن لیگ سے ملاقات متوقع


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنادی . ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کمیٹی سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کے لیے مذاکرات کرے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں .


ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے سیاسی رابطوں، حکومت سازی اور دیگر امور پر مذاکرات کرے گی . علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کا 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے ملاقات کا امکان ہے .
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر معاملات پر گفتگو ہوگی، آئینی ترمیم کی منظوری اور ملکی و معاشی استحکام کے لیے ایم کیو ایم کی کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی مذاکرات کرے گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کی جاسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں