پی ایس ایل 9کی افتتاحی تقریب، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

لاہور (قدرت روزنامہ) رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز ہوگیا .

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے .

گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا .

تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں