کمشنر لیاقت چٹھہ کے بیان پر فوری تحقیقات کی جائیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد ،کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابی دھاندلی سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا . سماکے مطابق رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بڑا انکشاف کیا ہے ، پیپلزپارٹی کو بھی انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری تحقیقات کی جائیں اور قوم کو آگاہ کیا جائے اس میں کتنی سچائی ہے .

علاوہ ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن نتائج پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات ہیں، الیکشن کے روز جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے، تمام شکایات کو یکجا کررہے ہیں . پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ میں غنڈہ گردی ہوئی، پاکستان آج نازک مرحلے سے گزر رہا ہے . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نہیں بڑھانا چاہتے، حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہئے .

. .

متعلقہ خبریں