ڈی آ راو اور کمشنر کا نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس پر ڈپٹی کمشنر کامؤقف

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ڈی آر او اور کمشنر کا نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہوتا . ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حسن وقار چیمہ نے" جیو نیوز" سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اور ڈی آر او کا کام الیکشن سے قبل کوآرڈینیشن اور ٹریننگ میں مدد کرنا ہے .

کمشنر اور ڈی آر او انتخاب کو سپروائر کرتے ہیں مگر الیکشن عمل میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوتا، آر او اور الیکشن کمیشن نتائج پر براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں .
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہوگئے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا . پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں