پاکستان کے وہ ادارے جہاں ’کولڈرنکس‘ پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت صحت اور اس کے ماتحت اداروں میں شوگری مشروبات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ترجمان وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شوگری مشروبات پر پابندی نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر لگائی گئی .


ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان کی طرف سے ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے کہ مصنوعی شوگر کے حامل یہ مشروبات کئی طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، چنانچہ آئندہ وزارت صحت اور اس کے ذیلی اداروں میں سرکاری میٹنگز اور تقریبات میں یہ مشروبات اور میٹھی اشیاء استعمال نہیں ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں