چار جماعتی اتحاد کی جانب سے بلوچستان بھر میں کل پہیہ جام ہوگا، عوام کو سفر سے گریز کی درخواست

چمن (قدرت روزنامہ) دھاندلی زدہ الیکشن اور راتوں رات نتائج میں تبدیلی کے خلاف چار جماعتی الائنس کی جانب سے کل صوبہ گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان . اس سلسلے میں کل چمن شہر میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے کوژک ٹاپ پر پہیہ جام ہوگا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی صحبت خان اچکزئی نے ڈیلی انتخاب کو بتایا کہ یہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو ان کا اصل حق نہیں دیا جاتا .

انہوں نے مزید کہا کہ 18 فروری کو جمہوریت پر شب خون مارنے کے خلاف احتجاجاً شاہراہیں بلاک ہوں گی جس میں ہم مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سفر کرنے سے اجتناب کریں .

. .

متعلقہ خبریں