پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاس ہو گیا .

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے اور بولنگ کافیصلہ کیا ہے .

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی رائیلی روسوو کرینگے .

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کاکہناتھا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو 160رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے،دوسری بیٹنگ میں موسم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے .

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزرائیلی روسوونے کہاکہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بناناچاہتے ہیں،ایک وقت میں ایک گیم پر فوکس بنانا چاہتے ہیں،نیا سیزن ہے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں .

. .

متعلقہ خبریں