9مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری کرائی جائے گی، علی امین گنڈاپور کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ 9مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری کرائی جائے گی، کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا،رانا ثنا اللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا .
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس نے پریس کانفرنس نہیں کی اسے پکڑا جارہا ہے،میرے خلاف لاہور، میانوالی سمیت 9اضلاع میں ایف آئی آر ہیں،اگر میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں،

ان کاکہناتھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہے ،اداروں کی اصلاح کرنی ہے،ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے،صوبے کی سطح پر ہماری لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چل رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں