بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی .

اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں .

اس میچ میں بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 42گیندوں پر 68رنز بنائے اور پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا . بابر پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز سکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے،انہوں نے 80 اننگز میں 3004 رنز سکور کرلیے ہیں . اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے فخر زمان کا ہے جنہوں نے اب تک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 2381 رنز سکور کیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں