پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ابراہیم خان نے درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسلام آباد میں درخواست گزار کے خلاف ایف آئی آر درج ہے،چیف جسٹس ابراہیم خان نے کہاکہ یہ تو کافی پرانی ایف آئی آر ہے،درخواست گزار نے کہاکہ ہمیں اس کا پتہ نہیں کہ یہ ایف آئی آر بھی درج ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا دیگر ایف آئی آر بھی ضمانت پر ہیں؟

وکیل کا چیف جسٹس کو بتایا کہ جی 26مقدمات میں ضمانت پر ہیں،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا .

. .

متعلقہ خبریں