اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار شوکت بسرا الیکشن کمیشن میں قرآن پاک لے کر پہنچ گئے .
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 بہاول نگر میں انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی .
ای سی پی کے ممبر کے پی اور بلوچستان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی . اس موقع پر ہارنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شوکت بسرا قرآن پاک لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے .
شوکت بسرا نے الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہوں کہ میں جیتا ہوا تھا . میں حلف دیتا ہوں کہ آر او نے نتائج مرتب کرنے کے لیے مجھے نہیں بلایا . آپ نے کیس کا فیصلہ ہونے سے پہلے اعجاز الحق کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا .
انہوں نے کہا کہ آپ (الیکشن کمیشن) اعجاز الحق کو کہیں کہ قرآن پاک پر قسم کھا لیں تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا . ممبر کے پی نے کہا کہ آپ قرآن پاک پر قسم نہ کھائیں، اس کے لیے الگ جگہ ہوتی ہے .
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار اعجاز الحق کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی .
. .