آسٹریلین ہائی کمشنر پی ایس ایل میچ دیکھنے پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچے .
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا .

آسٹریلین ہائی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں . قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے .

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں . کرکٹ امن کا کھیل ہے، چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے .

. .

متعلقہ خبریں