این اے 64 گجرات ، الیکشن کمیشن نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات سے قیصرہ الٰہی اور این اے 58 چکوال سے ایاز امیر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جبکہ این اے 64 کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے ، قیصرہ الٰہی کے وکیل نے کہا کہ چوہدری سالک کو جتوانے کیلئے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ، الیکشن سے دو روز قبل ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، فارم 45 میں چوہدری سالک کے ووٹ بڑھائے گئے ، جعل سازی پر ریٹرننگ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے ، حلقے کے دیگر امیدواروں نے بھی فریق بننے کی درخواست دی ہے .

.

.

متعلقہ خبریں