ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں ملیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں ملیں وہاں سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہر یار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے .

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کئے، عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی عرفان نواز میمن کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں