خواجہ نافع کو فیس بک پر ویڈیو دیکھنے کے بعد سلیکٹ کیا گیا ، سرفراز احمد کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع سے متعلق سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سلیکشن فیس بک پر ان کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر کی گئی .

19 فروری بروز پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوا جس میں کوئٹہ نے لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست دی .

لاہور قلندرز نے 188 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا، اس میچ میں خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی 31گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے . میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ فیس بک پر خواجہ نافع کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلوایا گیا تھا، ان کی سلیکشن فیس بک پر دیکھی گئی بیٹنگ کی ویڈیو کے بعد ہوئی .

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ نافع نے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ہے، البتہ وہ بی پی ایل (بنگلادیش پریمیئر لیگ) کا حصہ ضرور رہے ہیں جو بڑی کامیابی ہے اور پھر کوئٹہ نے انہیں منتخب کیا، وہ بہت باصلاحیت ہے اور مستقبل کا اسٹار ہے .

. .

متعلقہ خبریں