ضلع میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ضلع میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،لا اینڈ آرڈر صورتحال کے باعث رینجرز تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی،رینجرز تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا،رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا اطلاق 22فروری 2024سے ہوگا .

ذرائع کاکہنا ہے کہ ضلع میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی 19مئی 2024تک ہو گی، پہلے کابینہ نے 21نومبر 2023کو میانوالی میں رینجرز تعینات کی تھی،وفاق کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت رینجرز تعیناتی کااختیار ہے .

. .

متعلقہ خبریں