شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟ وفاقی حکومت سے جواب طلب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردئیے .
دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت ہوئی ، جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی، سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟ وفاقی حکومت سے 28 فروری کو تحریری جواب طلب کرلیا .


اس ضمن میں عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے .

. .

متعلقہ خبریں