گوہر اعجاز کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ریاض (قدرت روزنامہ) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور سعودی عرب میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا .

پاک سعودی وزرائے داخلہ کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں