اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ کسی پارٹی کی اور پنجاب کسی اور پارٹی کی جاگیر ہے یہ تصور ہی غلط ہے . جماعتوں کو صوبوں تک محدود کردینایہیں خرابی ہے .
جماعتوں کے سٹیک تمام صوبوں میں یکساں ہونا چاہئیں . انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)حسن شاہ نواز رانجھانے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے .
. .