وزیراعظم کا انتخاب ، قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہو گا؟ سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو سمری بھیج دی .

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کا کام تیزی سے جاری ہے ، صدر مملکت آئندہ دو روز تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کریں گے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے 26 سے 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے ، سمری وزارت پالیمانی امور کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی ہے .

یاد رہے کہ شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم نے حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بدلے میں ن لیگ آصف علی زرداری کو صدر بنانے کیلئے ووٹ کرے گی جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی پیپلز پارٹی ہی لے گی تاہم سپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کے پاس رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں