پی ٹی آئی نے بار بار پاکستان کی خود مختاری کو سیاست کیلئے کمپرومائز کیا، خرم دستگیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہےکہ تحریک انصاف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے کسی بھی ادارے کا تقدس پامال کر سکتی ہے .

ہم نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےخرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ریاست اور اداروں کو گرا سکتی ہے، یہ وہی جماعت ہے جس نے 2014میں دھرنا دے کر سی پیک میں تاخیر کروائی تھی،اس جماعت کے ریکارڈ کےحصے میں انتشار اور آگ ہے، یہ ایک بار پھر سیاست کی حدیں عبور کرکے ملک دشمنی کی طرف جا رہے ہیں .

لیکن ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی اس بار آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھے گی . انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے کمشنر راولپنڈی کو ہیرو بنا کر پیش کیا جو آج صاف مکر گیا ہے، سابق کمشنر کو ہیرو بنانے والوں کو سامنے آکر قوم سے معافی مانگنی چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں