نگراں حکومت کی جانب سے لیے گئے مقامی قرضوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے 17 اگست 2023 سے 31 جنوری 2024 تک نگراں حکومت کی جانب سے لیے گئے مقامی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس کے مطابق یکم فروری تا 16 اگست 2023 کی مدت میں 19 ہزار 862 ارب روپے قرض لیا گیا تھا .

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق نگراں دور میں 17 ہزار 934 ارب روپےکا مقامی قرض واپس کیا گیا، گزشتہ سال اسی مدت میں 14 ہزار 31 ارب روپے قرض واپس کیا گیا تھا .

نگراں دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مدت میں نیٹ فلو 5 ہزار 831 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا . گزشتہ اسی مدت کے مقابلے قرضوں میں 67 فیصد کمی ہوئی .

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نگراں حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا، سابقہ مدت میں 8.4 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا گیا . نگراں حکومت نے 3.6 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا، سابقہ مدت میں 5.4 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں