جی ڈی اے،جماعت اسلامی نے کل سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کااعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) جی ڈ ی اے اور جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کل سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی .

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں و رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا .

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان جےیوآئی رہنما راشدسومرو ،ذوالفقارمرزا فہمیدہ مرزا، صفدرعباسی،پی ٹی آئی کےحلیم عادل شیخ ،عالمگیرخان سمیت دیگر نے شرکت کی .

جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کاسید صدرالدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جی ڈی اے کی اتحادیوں سے مشاورت ہوئی . 9فروری سے ابتک سیاسی جماعتیں دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہی ہیں . مختلف مقامات پردھرنے بھی دیئے . جماعت اسلامی نے بھی کراچی میں احتجاج کیا .

صفدرعباسی کاکہنا تھاکہ دھاندلی کیخلاف ہماری آپس میں مشاورت ہوتی رہی ہے . ہم سب ملکراحتجاج کو آگے بڑھائیں گے . کل 11بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے . احتجاج میں جی ڈی اے،جے یو آئی،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن شرکت کریں گے . ہم جعلی الیکشن کو نہیں مانتے . تمام جماعتوں کے 2،2ارکان پرمشتمل کمیٹی بنائی ہے . آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا . جہاں کنٹینر ہوئے پھر دیکھیں گے کہ کیاکرنا ہے . ہم پرامن ہیں آپ کب تک عوام لی نفرت کنٹرول کریں گے . مسئلہ حل ہونے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا .

جماعت اسلامی کراچی کے امیرنعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ ہماری جہدوجہد پُرامن ہے . ہم قانونی اور آئینی احتجاج کی طرف جارہے ہیں . ہم نئے الیکشن کی طرف جائیں گے . کل پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ارکان بھی حلف نہیں لیں گے . ہم بھی کل حلف نہیں لیں گے .

جے یو آئی کے راشد محمود سومرو کاکہنا تھا کہ کل بھی جی ڈی اے کی قیادت میں سندھ اسمبلی احتجاج کیلئے پہنچیں گے . صوبےکےہر کارکن سے کہتاہوں کراچی پہنچیں . آج کےبعد جو بھی لائحہ عمل ہوگا وہ مشترکہ ہوگا .

پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کاکہنا تھاکہ تمام سندھ کے ڈویژن میں ڈاکہ ڈالا گیا . واردات ہر جگہ ہوئی ہے . کراچی اور حیدرآباد میں حافظ نعیم الرحمن نے کلمہ حق بلند کیا . میئر کے الیکشن میں بھی ڈاکہ ڈالا گیا . یہ الیکشن نہیں فراڈ تھا . ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اے بات نہیں ہوسکتی ہے . سندھ کے وسائل کو یہ تقسیم کررہے ہیں . سندھ کو ریاست بنایا جارہا ہے . اس کو کسی کی ریاست نہیں بننے دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں