پنجاب کے کن شہروں میں شدید بارش ہو گی؟ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے بارش کے امکانات ہیں .

26 سے 27 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے . اٹک ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال، سرگودھا اور میانوالی میں بارش ہو گی . بھکر، لیہ ، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں .

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے . مری اور گلیات میں بھی شدید بارش اور برف باری کے امکانات ہیں .

. .

متعلقہ خبریں