کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف شارع فیصل پر جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا ختم ہو گیا .
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے زیر اہتمام شارع فیصل پر آج تمام دن دھرنا جاری رہا تاہم نماز مغرب کے بعد رہنماؤں کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا .
اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کیا، ان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا . شہری انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کو کچھ یقین دہانیاں کروائی گئیں جس کے بعد دھرنا پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا . دھرنا ختم ہونے کے بعد شارع فیصل پر سارا دن سے بند ٹریفک بحال کر دی گئی .
. .