کوسٹ گارڈ نے جیوانی سے 336 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی

حب (قدرت روزنامہ) پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر پنوان ، جیوانی (بلوچستان) کے علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 336کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی . پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیٹرولنگ ٹیم نے دوران سرچ مذکورہ علاقے کے نوکیہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں چھپائی گئی 336 کلو گرام منشیات برآمد کرلی .

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 5.60 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے . خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی .

. .

متعلقہ خبریں