بزرگ خاتون پر پولیس کا تشدد،مریم نواز نےفوری کارروائی کی درخواست کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے .

انہوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا اورواقعہ پر فوری کارروائی کی درخواست کی،کہا واقعہ کی تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی تحقیقات ہوں گی اور تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی ہوگی .

مریم نوازشریف نے بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ابھی مجھے اس واقعہ کی اطلاع ملی جس پر بے حد دکھ ہوا ہے، اس طرح کی پولیس گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی .

. .

متعلقہ خبریں