وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی درست قرار،کل مقابلہ ہوگا

لاہور (قدرت روزنامہ )ملک بھر میں 8 فروری کو ہونےو الے عام انتخابات کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدیئے .
سماکے مطابق عام انتخابات کے بعدحکومت سازی کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدیئے .

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ سکروٹنی کے بعد کاغذات قواعد کے مطابق درست قراردیے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہونےوالے اجلاس میں ہوگا
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے مریم نواز اوررانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں