بالی ووڈ کی وہ 8اداکارائیں جن کی فٹنس کے سب دیوانے ہو گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارائوں میں فنٹس کا رجحان خوب ہو چکا ہے اور حالیہ سالوں میں کئی اداکارائوں نے خود کو ایسا فٹ کیا ہے کہ مداح حیران رہ گئے . ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں ایسی ہی 8اداکارائوں کے متعلق بتایا ہے جن کی فٹنس قابل رشک ہے .


سشمیتا سین
اداکارہ سشمیتا سین کو اگرچہ گزشتہ سال دل کا دورہ بھی پڑا مگر خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں . اس کے بعد بھی انہوں نے اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی . ان کے کارڈیالوجسٹ کا کہنا ہے کہ ’’سشمیتا سین یوگا اور ورزش کرنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے بچ گئیں اور ان کے دل کو اس سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا .
راکل پریت
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی راکل پریت فٹنس کو اپنی اولین ترجیح رکھتی ہیں . اپنی شادی کی مصروفیات میں بھی اداکارہ وقت نکال کر جم جاتی تھیں .
سمانتھا روتھ پربھو
اداکارہ بہت منظم زندگی گزارنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، وہ کارڈیو سے جم میں کسرت کرنے تک خود کو فٹ رکھنے کے لیے خوب سرگرم رہتی ہیں .
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد واپس جم کا رخ کر چکی ہیں . بچے کی پیدائش سے پہلے بھی ان کی فٹنس کے لوگ مداح تھے اور اب بھی انہیں دیکھ کر لوگ یقین ہی نہیں کر پاتے ہیں وہ حال ہی میں ماں بنی ہیں .
مندرا بیدی
مندرا بیدی بھی فٹنس کو پہلی ترجیح سمجھتی ہیں، جس کا اندازہ ان کے انسٹاگرام اکائونٹ سے ہوتا ہے جہاں وہ اپنی یوگا اور جم میں کسرت کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں .
کیارا ایڈوانی
کیارا ایڈوانی جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں . ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ذہنی اور جسمانی صحت میں ایک توازن رکھنا چاہیے .
کرینہ کپور خان
کرینہ کپور خان یوگا کی شوقین ہیں اور ان کی مختلف آسنوں میں تصاویر ہم ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر دیکھتے رہتے ہیں . کئی انٹرویوز میں ان کے شوہر سیف علی خان بتا چکے ہیں کہ اداکارہ بہت منظم زندگی گزارتی ہیں .
ملائکہ اروڑا
ملائکہ اروڑا بالی ووڈ میں فٹنس کی پہچان ہیں . وہ یوگا اور پلاٹیز کی شوقین ہیں .

. .

متعلقہ خبریں