صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا: زرتاج گل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا . ڈی جی خان کے غیور عوام نے ظلم و بربریت اور دھاندلی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں مجھے ووٹ دیا جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا تھا،مریم نواز اپنا الیکشن ہا رچکی ہیں، (ن) لیگ اور مریم نوازکے پا س ووٹ کی طاقت نہیں ہے .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا . پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللّٰہ اور، پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش کمارنے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں