نگران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر صدر کے اعتراضات کا جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے اعتراضات کا جواب دیدیا .

جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتاناہے کہ نگران حکومت کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ آرٹیکل91میں کہیں نہیں لکھا کہ ایوان نامکمل ہوتواجلاس نہیں بلایا جاسکتا،صدر کی صوابدید اور استحقاق ہے ہی نہیں کہ آرٹیکل 91کے تحت اجلاس روک سکیں،صدر صرف آرٹیکل 54کے تحت معمول کے اجلاس کو روک سکتے ہیں،یہ معمول کا نہیں غیر معمولی اجلاس آئینی تقاضا ہے،کہیں بھی نہیں لکھا کہ مخصوص نشستیں نہ ہوں تو اجلاس نہیں ہوسکتا .

نگران وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کوفیصلےپر نظرثانی کی درخواست کی،کہاصدر مملکت آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں،آرٹیکل91کی شق 2کے تحت الیکشن کے 21ویں دن اجلاس بلانا ضروری ہے،صدر نے 29فروری کو اجلاس نہ بلایا تو بھی اجلاس اسی دن ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں