نوازشریف اسلام آباد روانہ ہو گئے، کس اہم شخصیت سے ملنے کا امکان؟

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اہم ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، (ن) لیگ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین گلے شکوے دور ہو جائیں .

عام انتخابات کے فوری بعد آصف زرداری نے جاتی امرا جانے سے معذرت کر لی تھی تاہم سابق صدر اور بلاول صرف شہباز شریف سے رابطے جاری رکھنے پر تیار ہوئے تھے .

یہ امر بھی قابل ذکر ہےکہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین دبئی میں ہونیوالی ملاقات میں بھی کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کے بعد سے دونوں میں رابطہ نہیں ہو سکا .

. .

متعلقہ خبریں