پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے ہیں .

جیو نیوز کے مطابق خط بانی پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو لکھا، خط میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف 2 ہفتوں کے اندر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنانے اور بیل آؤٹ پیکیج کے وقت پاکستان کے سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے .

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط رکھے . پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے دیگر شرائط سامنے رکھے، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آئی ایم ایف تحقیقاتی ادارے کاکام کرے.

. .

متعلقہ خبریں