مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کا سپیکر کے ڈائس کے سامنے آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے کیا کیا؟ جانیے

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاہے جس کے بعد رول آف سائن پر دستخط کرنے کا سلسلہ جاری ہے .

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف نے رول آف سائن پر دستخط کر لیئے ہیں تاہم جب نوازشریف سپیکر ڈائس کے سامنے پہنچے تو ان کا سامنا مولانا فضل الرحمان سے ہوا ، دونوں نے ملاقات کی اور پرجوش انداز میں ایک دوسرے سے ملے .

رول آف سائن پر دستخط کے دوران ہی عبدالعلیم خان نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری بھی دستخط کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ان کی نشست پر جا کر ملے اور عبدالغفور حیدری سے بھی مصافحہ کیا .

" صدر کو ایسے مخاطب نہیں کرتے جیسے . . " عارف علوی نے نگران وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری سے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا
سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن بینچز پر جا کر ملاقات کی جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے .

. .

متعلقہ خبریں