اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ ” شاہی مہمان ” بنیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے ایس پی شہربانو نقوی اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گی . پاکستان میں سعود ی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے .

یہ اقدام ان کے ہیروئک اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا . سعودی سفیر سے رابطہ رکھنے والے ایک ذریعے نے" دی نیوز "اور "جیو" کو بتایا کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہربانو کو اس وقت بتائی جب وہ اپنے اعزاز میں سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کےلیے آئیں .

. .

متعلقہ خبریں