سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے . تفصیلات کے مطابق سپیکر کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کروایا گیا، میر سرفرا ز بگٹی کو 41 ووٹ ملے اور وہ اکثریتی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے .

نیشنل پارٹی کے چاروں اراکین اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا . خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی . بلوچستان اسمبلی کے 51 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 11 ہے جبکہ مسلم لیگ ن 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 6 آزاد امیدوار بھی 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب قرار پائے .

. .

متعلقہ خبریں