نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ’’ون آن ون‘‘ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ’’ون آن ون‘‘ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی . مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جمعہ کو وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی ’’ون آن ون‘‘ تفصیلی ملاقات بھی ہوئی .

"جنگ " کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ کیلئے کسی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ہے یا پھر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم کو آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اعتماد میں لیا ہے اس بارے میں محض قیاس کے حوالے سے گفتگو کی جارہی ہے . تاہم ایک نہایت مصدقہ ذریعے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے روا رکھے جانے والا طرزعمل، اہم امور سے علیٰحدہ رکھنے کی پالیسی سمیت خود سابق وزیراعظم کی لندن سے واپسی کے بعد ان کی لاتعلقی کے رویئے پر جب گلے شکوے کیے وہیں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف جدوجہد سے لیکر عدم اعتماد کی تحریک تک جمعیت علمائے اسلام کی قربانیوں کا ذکر بھی شامل تھا .

. .

متعلقہ خبریں