وزیراعظم کا انتخاب، پارلیمنٹ میں ارکان کی آمد، عمر ایوب کا صحافیوں کو جواب دینے سے گریز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ میں ارکان کی آمد جاری ہے .

مقامی اخبار کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے .

عمر ایوب نے پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے .

وزارتِ عظمیٰ کیلئے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب سے صحافی نے چبھتے ہوئے سوالات کیے . عمر ایوب صحافیوں کو صرف یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے کہ آپ کے پاس درست حقائق نہیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں