اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دھاندلی کے خلاف ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا .
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا .
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، تمام قوتوں کو اکٹھا کریں گے . پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے . ا±ن کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی جماعتوں سے رابطے کریں گے .
. .