اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب کی تقریر کے بلیک آؤٹ کی شدید مذمت کی .
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا لیڈر اور ہماری بہنیں اب تک جیل میں ہیں .
شہباز شریف کی تقریر براہ راست نشر کی گئی، عمر ایوب کی تقریر کاٹی گئی، وزارتِ عظمیٰ کے ہمارے امیدوار کے بلیک آؤٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں .
اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ تحفظات کے باوجود ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں، اس کے باوجود عمر ایوب کی تقریر میں رکاوٹ پیدا کی گئی . شہباز شریف نے تقریباً ایک گھنٹہ تقریر کی اسے لائیو دکھایا گیا، کل بھی ہمارے ساتھ یہی سلوک ہوا تو ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا .
. .