اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کافیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی درخواست پر سماعت کی، وکیل زینب جنجوعہ نے کہاکہ ڈی سی راولپنڈی نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا تھا،ہم یہ نہیں چاہتے کہ کسی جونیئر افسر کو سزا دی جائے،ایک رپورٹ ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایس ایس پی آپریشنز کی رپورٹ کا جائزہ لیا،جسٹس گل حسن نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو آپ کو دوبارہ بلا لوں گا، ورنہ فیصلے دے یں گے .

. .

متعلقہ خبریں